اوگرا انفورسمنٹ ٹیم کی اسلام آباد اور راولپنڈی میں کارروائی ، 3 ایل پی جی پلانٹس سیل

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)انفورسمنٹ ٹیم نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ایل پی جی پلانٹس کو سیل کر دیا۔ منگل کوترجمان اوگرا عمران غزنوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے انفورسمنٹ ٹیم نے اوگرا کی مقرر کردہ …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)انفورسمنٹ ٹیم نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ایل پی جی پلانٹس کو سیل کر دیا۔

منگل کوترجمان اوگرا عمران غزنوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے انفورسمنٹ ٹیم نے اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد ایل پی جی کی فروخت/اوورچارجنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فتح جنگ روڈ، ترنول اور قریبی علاقوں میں واقع 3 ایل پی جی پلانٹس کو سیل کر دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی ایل پی جی پلانٹ کو مقررہ قیمتوں سے زیادہ ریٹ چارج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مختلف شہروں میں قیمتوں کی نگرانی/چیکنگ کریں اور زیادہ چارج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید خبریں