شہر کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبےنہایت اہم ہیں ،وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ

ساییوال۔ 18 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے پسپ پروگرام کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ سٹی مینجر پسپ اسجد علی خان نے منصوبوں کی پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے نارتھ ڈسپوزل سٹیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا اور اب تک کی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ …

ساییوال۔ 18 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے پسپ پروگرام کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ سٹی مینجر پسپ اسجد علی خان نے منصوبوں کی پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے نارتھ ڈسپوزل سٹیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا اور اب تک کی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ شہری ان منصوبوں کے ثمرات جلد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہر کی بہتری کے لیے یہ منصوبہ شہر کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے جسے بروقت مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں