تھانہ سنبل پولیس کی کارروائی ، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):تھانہ سنبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ سنبل پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):تھانہ سنبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ سنبل پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے،شہری اپنے لائسنس یافتہ اسلحے کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن ’’پکار- 15‘‘ پر دیں۔

مزید خبریں