پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا تیسرا دور منگل کو یہاں منعقد ہوا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے ایشیا و پیسفک عمران احمد صدیقی نے کی جبکہ تھائی لینڈ کی جانب سے وفد کی قیادت نائب مستقل سیکرٹری برائے خارجہ امور سریلاک نیوم نے کی۔ دونوں فریقین …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا تیسرا دور منگل کو یہاں منعقد ہوا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے ایشیا و پیسفک عمران احمد صدیقی نے کی جبکہ تھائی لینڈ کی جانب سے وفد کی قیادت نائب مستقل سیکرٹری برائے خارجہ امور سریلاک نیوم نے کی۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تجارت و سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اس دیرینہ شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مشاورت انتہائی خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور باہمی اتفاق رائے سے اگلے دور کی دوطرفہ سیاسی مشاورت بینکاک میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں