صدر مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کے خاتمے کو سکیورٹی فورسز کی موثر حکمت عملی قرار دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ باجوڑ میں خوارج سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کا مارا جانا امن دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہے۔

بنوں میں ایک اور کارروائی میں بارہ خوارج کے انجام کو پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔