کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 173ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 29.07فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اکتوبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 134ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔ ستمبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈ ز کے زریعہ بھی …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 173ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 29.07فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اکتوبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 134ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔

ستمبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈ ز کے زریعہ بھی 173ارب روپے خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔واضح رہے کہ اکتوبرکے اختتام تک بینکو ں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9.705ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاہے جس میں نجی شعبہ کے کاروبار کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 8.334ٹریلین روپے ہے۔

مزید خبریں