اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بدھ کو بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،جس میں سوشل پروٹیکشن والیٹ کو چالو کرنے کے لیے مفت سمز کے اجراء اور ملک گیر تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی …
وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بدھ کو بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،جس میں سوشل پروٹیکشن والیٹ کو چالو کرنے کے لیے مفت سمز کے اجراء اور ملک گیر تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عصمت نواز اور تمام ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔
حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی کہ پائلٹ فیز کو بھرپور پذیرائی ملی ہے، صرف دو دنوں میں 22,000 مفت سمیں تقسیم کی گئیں۔ ملک بھر میں 10.6 ملین سمز کا ہدف ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں سم پر مبنی مالیاتی رسائی کا سب سے بڑا اقدام ہے۔ افسران نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے، مالی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے یہ سب سے بڑی عالمی مشقوں میں سے ایک ہے۔
اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے اب ہر مستفید کنندہ کے پاس مکمل انٹرآپریبلٹی کے ساتھ ایک انفرادی بینک اکائونٹ ہوگا جس سے کسی بھی پارٹنر بینک کے چینل سے رقم نکلوانے کی سہولت اور مالیاتی رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔تمام اہل خواتین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر تک قریبی بی آئی ایس پی آفس یا مخصوص کیمپ سائٹ سے اپنی مفت سمیں حاصل کریں۔
یہ اقدام مالی شمولیت کو فروغ دے گا، شفافیت کو بہتر بنائے گا اور دھوکہ دہی کے خطرے کو کم کرے گا۔بی آئی ایس پی کے علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز نے بھی وفاقی وزیر کو اپنے اپنے علاقوں میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ سید عمران احمد شاہ نے اب تک کی کارکردگی اور پیش رفت کی رفتار کو سراہا۔









