راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کے لئے مشترکہ مشق کامیابی سےمکمل کرلی۔بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان-انڈونیشیا مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق "شاہین سٹرائیک–ٹو" کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد …
پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کے لئے مشترکہ مشق کامیابی سےمکمل
راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کے لئے مشترکہ مشق کامیابی سےمکمل کرلی۔بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان-انڈونیشیا مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق "شاہین سٹرائیک–ٹو” کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔
اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔ مشق کا باضابطہ اختتام 18 نومبر کو ہوا جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفيسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر فوجی حکام شریک ہوئے۔
مشترکہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل قابلیت اور بھرپور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، تربیت میں بلٹ اپ ایریاز میں کارروائیوں، دہشت گردی مخالف تکنیکوں اور آئی ای ڈیز کے تدارک سے متعلق جدید طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق "شاہین سٹرائیکII” نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے تعاون کو نئے سنگ میل تک پہنچایا ہے۔









