وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندہ جرگہ کی ملاقات

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندہ جرگہ نے وزارت میں ملاقات کی ،جس میں ملازمین نے اپنے مسائل تفصیل سے پیش کیے۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت محنت کشوں کے جائز مطالبات حل کرنے …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندہ جرگہ نے وزارت میں ملاقات کی ،جس میں ملازمین نے اپنے مسائل تفصیل سے پیش کیے۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت محنت کشوں کے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

اس موقع پر انہوں نے فوری طور پر چیئرمین کے پی ٹی اور وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے بات کی۔اس موقع پر ایم پی اے رشاد خان بھی موجود تھے۔

وفد میں کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے صدر احمد سعید، ناظمین خان، فرید اللہ، حاجی عمر سعید، ذاکر خان، رحمان خان، شریف الرحمان، سخی محمد، جان علی خان، ماہاویہ، روخان، انعام، ایم تاج، صواب خان، عبداللہ سمیت جرگہ کے دیگر عمائدین شامل تھے۔ملاقات میں کراچی ڈاک لیبر بورڈ ملازمین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے درکار اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ وفاقی وزیر نے مسئلے کے حل کے لیے عملی پیش رفت کا یقین دلایا۔