اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (پیسکو) کے سینئر افسران نےاسلام آباد میں ملاقات کی۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور، پیسکو چیف اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری امورِ کشمیر کامران رحمان خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پیسکو حکام نے وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے پیسکو کے سینئر افسران کی ملاقات
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (پیسکو) کے سینئر افسران نےاسلام آباد میں ملاقات کی۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور، پیسکو چیف اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری امورِ کشمیر کامران رحمان خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پیسکو حکام نے وفاقی وزیر کو پیسکو کے ترقیاتی منصوبوں، ELR، DOP اور نئے گرڈ سٹیشنز سے متعلق بریفنگ دی۔بریفنگ میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن کی پورن میں تعمیر سمیت متعدد منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں اور نئے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔









