بنکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ،قلیل مدتی قرضوں میں کمی

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):بنکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر کے اختتام پر بنکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 35149 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر بنکوں کے ڈیپازٹس کا مجموعی حجم 31116 ارب …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):بنکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر کے اختتام پر بنکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 35149 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر بنکوں کے ڈیپازٹس کا مجموعی حجم 31116 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا ۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ستمبرکے اختتام پر بنکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 35211ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبرکے اختتام پر بنکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک ) کا حجم 36547ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 26.3فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر بنکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 28938ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں بنکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر2فیصد اضافہ ہوا ۔ ستمبرکے اختتام پر بنکو ں کی سرمایہ کاری کا حجم 35816ار ب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرکے اختتام پر بنکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 13279 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 3.6فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر بنکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 13779 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبرکے مقابلےاکتوبرمیں بنکوں کے قلیل مدتی قرضوں میں ماہانہ بنیادو ں پر1.3فیصد کی کمی ہوئی ۔

ستمبرکے اختتام پر بنکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 13456 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں قرضوں کے مقابلے میں ڈیپازٹس کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر650بیسز پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اکتوبرکے اختتا م پر ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 37.8فیصد ریکارڈ کی گئی۔یہ شرح گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر44.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں