نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں اضافہ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بنک اور پی بی ایس کے اعدادوشما ر کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو1.905 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بنک اور پی بی ایس کے اعدادوشما ر کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو1.905 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 1.760ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ اکتوبرمیں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو481ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پرنیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 491ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں نیٹ ویئرز کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر3فیصد کا اضافہ ہوا ۔ ستمبر میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو 465ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 6.392ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.146ارب ڈالرکے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں