ذیاد اکرام خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ذیاد اکرام خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں ماسٹر کلب میانوالی، آتش کلب ٹانک، خیبرگرین جمرود پشاور، کمبائنڈ ممش خیل بنوں، آزاد کلب بنوں، الیون سٹار ممش خیل بنوں، نیو افغان کلب ڈی آئی خان اور فرید کلب نورنگ لکی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ذیاد اکرام خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں ماسٹر کلب میانوالی، آتش کلب ٹانک، خیبرگرین جمرود پشاور، کمبائنڈ ممش خیل بنوں، آزاد کلب بنوں، الیون سٹار ممش خیل بنوں، نیو افغان کلب ڈی آئی خان اور فرید کلب نورنگ لکی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ کوارٹر فائنل مقابلوں میں ماسٹر کلب میانوالی کا مقابلہ آتش کلب ٹانک سے، خیبرگرین جمرود پشاور کا مقابلہ کمبائنڈ ممش خیل بنوں سے، آزاد کلب بنوں کا مقابلہ الیون سٹار ممش خیل بنوں اور نیو افغان کلب ڈی آئی خان کا مقابلہ فرید کلب نورنگ لکی سے ہوگا۔ یہ مقابلے سپورٹس کمپلیکس، بنوں میں کھیلے جارہے ہیں۔

مزید خبریں