خرم شہزاد ریاض۔20نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی کھیل جمعہ کو اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ہینڈ بال کے مردوں اور خواتین کے فائنلز، جوجٹسو کے چار فیصلہ کن مقابلے اور پیرا پاور لفٹنگ کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کا جوش اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔ مردوں کے ہینڈ بال فائنل میں سعودی عرب اور بحرین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ …
اسلامی یکجہتی کھیل: ریاض میں جمعہ کو ہینڈ بال فائنلز، جو جٹسو کے فیصلہ کن مقابلے اور پیرا پاور لفٹنگ کا آغاز

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔20نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی کھیل جمعہ کو اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ہینڈ بال کے مردوں اور خواتین کے فائنلز، جوجٹسو کے چار فیصلہ کن مقابلے اور پیرا پاور لفٹنگ کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کا جوش اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔ مردوں کے ہینڈ بال فائنل میں سعودی عرب اور بحرین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ جمعہ کو شام 4:00 بجے گرین ہالز، پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ خواتین کا فائنل اسی مقام پر اس سے قبل دوپہر 1:30 بجے منعقد کیا جائے گا۔
اسی دوران جوجٹسو کے مقابلوں کا اختتام مارشل آرٹس ارینا، پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی میں ہوگا جہاں مردوں کے 62- اور 77- کلوگرام جبکہ خواتین کے 52- اور 63- کلوگرام کیٹیگریز کے فائنلز منعقد ہوں گے۔ادھر پیرا پاور لفٹنگ کے مقابلے بولیوارڈ ریاض سٹی میں شروع کیے جا رہے ہیں جن میں مردوں اور خواتین کی مجموعی طورر پر 20 وزن کیٹیگریز شامل ہوں گی۔

صبح کے سیشن میں خواتین کی لائٹ ویٹ کیٹیگریز (41، 45، 50، 55 اور 61 کلوگرام تک) صبح 10:00 بجے جبکہ مردوں کی لائٹ ویٹ کیٹیگریز (49، 54، 59، 65 اور 72 کلوگرام تک) صبح 11:40 بجے شروع ہوں گی۔دوپہر کے سیشن میں خواتین کی ہیوی ویٹ کیٹیگریز (67، 73، 79، 86 اور 86 کلوگرام سے زائد) شام 3:00 بجے اور مردوں کی ہیوی ویٹ کیٹیگریز (80، 88، 97، 107 اور 107 کلوگرام سے زائد) شام 3:45 بجے شروع کی جائیں گی جہاں کھلاڑی تمغوں کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔








