وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخواہ ملازمین برطرفی کیس میں حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے نگراں حکومت کے دور میں تعینات ملازمین کی برطرفی کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کو سماعت کی ۔مقدمے میں وکیل خوشحال خان نے عدالت کو بتایا کہ نگراں حکومت کے دور میں ان کے موکل کو تمام قانونی تقاضے پورے …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے نگراں حکومت کے دور میں تعینات ملازمین کی برطرفی کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کو سماعت کی ۔مقدمے میں وکیل خوشحال خان نے عدالت کو بتایا کہ نگراں حکومت کے دور میں ان کے موکل کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیاتاہم موجودہ منتخب حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ملازمین کی برطرفی کے لیے صوبائی اسمبلی سے قانون منظور کروایاجسے "خیبر پختونخواہ ملازمین برطرفی ایکٹ 2025” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ ملازمین کی بنیاد نئے قانون پر ہے یا پالیسی پر، جس پر بتایا گیا کہ منتخب حکومت نے اقتدار میں آ کر ایک نئی پالیسی تشکیل دی۔عدالت نے معاملے کی مزید سماعت کے لیے محکمہ ایجوکیشن اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

 

مزید خبریں