خرم شہزاد ریاض۔20نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں متحدہ عرب امارات کی قومی اتھلیٹکس ٹیم کی مریم کریم نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈلز دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقرئی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ مریم کریم نے 57.42 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی جو اس مقابلے میں 2025 کا عالمی سطح پر سب سے تیز انڈر-18 وقت بھی قرار دیا جا …
اسلامی یکجہتی گیمز میں یو اے ای کی مریم کریم کا شاندار کارنامہ، 400 میٹر ہرڈلز دوڑ میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔20نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں متحدہ عرب امارات کی قومی اتھلیٹکس ٹیم کی مریم کریم نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈلز دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقرئی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ مریم کریم نے 57.42 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی جو اس مقابلے میں 2025 کا عالمی سطح پر سب سے تیز انڈر-18 وقت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ یو اے ای کے مجموعی تمغوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے اور وہ مجموعی درجہ بندی میں 17 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔اس ایونٹ میں تقریباً 3,000 کھلاڑی 57 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ یو اے ای 14 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ مردوں کی 400 میٹر دوڑ میں یو اے ای کے ایمانوئل بامیڈیلی اور سلیمان عبدالرحمٰن نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں چھ ممالک کے آٹھ کھلاڑی تمغے کے لیے مقابلہ کریں گے








