اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل کی زیر صدارت سیکٹرل کونسل برائے جیمز اینڈ جیولری کا اجلاس جمعرات کومنعقد ہوا جس میں صنعت، برآمد کنندگان اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر رانا احسان افضل نے کہا کہ جواہرات اور زیورات کے شعبے میں برآمدات اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں …
معاون خصوصی رانا احسان افضل کی زیر صدارت سیکٹرل کونسل برائے جیمز اینڈ جیولری کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل کی زیر صدارت سیکٹرل کونسل برائے جیمز اینڈ جیولری کا اجلاس جمعرات کومنعقد ہوا جس میں صنعت، برآمد کنندگان اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر رانا احسان افضل نے کہا کہ جواہرات اور زیورات کے شعبے میں برآمدات اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے صنعت کو سپورٹ کرنے اور اس کی ترقی کے لیے پالیسی فریم ورک تیار کرنے کے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ مسابقت کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک بہتر رسائی کے کے حوالے سے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ شرکا نے ان شعبوں کا بھی جائزہ لیا جہاں حکومتی اداروں اور نجی شعبے کے درمیان تعاون چیلنجوں سے نمٹنے اور قدر میں اضافے اور مہارتوں کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔معاون خصوصی نے اس شعبے کے لیے ایک جامع ترقی اور برآمدی پالیسی تیار کرنے کے لیے سٹیک ہولڈرز کے درمیان مسلسل تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔








