رانا احسان افضل خان کی زیرصدارت سیکٹرل کونسل برائے کھیلوں کے سامان کا مشاورتی اجلاس،کھیلوں کے سامان کی عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت کو مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے سیکٹرل کونسل برائے کھیلوں کے سامان کے ساتھ منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شعبے کو درپیش اہم چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور کھیلوں کے سامان کی عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے سیکٹرل کونسل برائے کھیلوں کے سامان کے ساتھ منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شعبے کو درپیش اہم چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور کھیلوں کے سامان کی عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یونیورسٹیوں، نیوٹیک اور ٹیوٹا کے ساتھ مل کر سکل ڈویلپمنٹ کے لیے جامع پالیسی تیار کی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تربیت اور تکنیکی قابلیت جدید صنعت کی ضروریات کے مطابق ہو۔

بین الاقوامی معیار کے معیارات کو پورا کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی سرٹیفیکیشن بھی متعارف کرائی جائے گی ۔صنعت کے نمائندوں نے مقامی ٹیکس اور لیویز سکیم کے ڈرا بیک سے متعلق طریقہ کار کو ہموار کرنا، ایکسپورٹ فنانس سکیم تک رسائی کو بہتر بنانا، تکنیکی تربیتی نصاب کو اپ ڈیٹ کرنا اور پروڈکٹ سرٹیفیکیشن اور کوالٹی ایشورنس کے لیے قابل اعتبار نظام قائم کرنا سمیت کئی اہم مسائل کی نشاندہی کی۔ شرکا نے متواتر فالو اپ اور باہمی تعاون کے ساتھ عمل درآمد کے ذریعے بیان کردہ اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔رانا احسان نے کھیلوں کے سامان کی صنعت کو تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں