نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ اور مائیگریشن میگنس برنر سے ملاقات

برسلز۔20نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ اور مائیگریشن میگنس برنر کے ساتھ ملاقات کی۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حال ہی میں منعقد ہونے والے پاکستان-یورپی یونین مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کا خیرمقدم کیا اور یورپی یونین میں ہنرمند …

برسلز۔20نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ اور مائیگریشن میگنس برنر کے ساتھ ملاقات کی۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حال ہی میں منعقد ہونے والے پاکستان-یورپی یونین مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کا خیرمقدم کیا اور یورپی یونین میں ہنرمند لیبر کی قانونی نقل مکانی کو آسان بنانے اور ان کو منظم کرنے کے لئے ’’ڈائیلاگ فریم ورک‘‘ کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

دونوں فریقین نے نقل مکانی اور مزدوروں کی نقل و حرکت سے متعلق امور پر دو طرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی سطح کو سراہا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ’’یورا معاہدے‘‘ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر میگنس برنر نے غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے ’’پاکستان-یورپی یونین ٹیلنٹ پارٹنرشپ روڈ میپ‘‘ کے ذریعے غیر قانونی ہجرت کو روکنے اور قانونی راستوں کو فعال بنانے کی حمایت اور معاونت کا اعادہ کیا۔سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

مزید خبریں