اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کچنار پارک اور ایف-7 گول مارکیٹ میں قائم ایم-ٹیگ سروس سینٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایات دیں کہ شہریوں کو تیز، مؤثر اور شائستہ انداز میں خدمات فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر بلال اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے …
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کا مختلف ایم-ٹیگ سروس پوائنٹس کا دورہ، شہری سہولتوں میں توسیع کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کچنار پارک اور ایف-7 گول مارکیٹ میں قائم ایم-ٹیگ سروس سینٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایات دیں کہ شہریوں کو تیز، مؤثر اور شائستہ انداز میں خدمات فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر بلال اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے ایم-ٹیگ سروس پوائنٹس کی تعداد بتدریج بڑھائی جا رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ایم-ٹیگ کا استعمال کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔بلال اعظم نے بتایا کہ اسلام آباد میں 10 مقامات پر ایم-ٹیگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جہاں شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔اسلام آباد میں قائم ایم-ٹیگ سروس پوائنٹس کی فہرست میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد، فاطمہ جناح پارک (F-9)، کچنار پارک (I-8)، گول مارکیٹ (F-7)، میٹرو کیش اینڈ کیری (I-11)، لیک ویو پارک، اسلام آباد کلب، گلبرگ گرین، چونگی نمبر 26اور ترلائی CFC سینٹر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ ایم ٹیگ سروسز کی فراہمی شہری سہولت اور ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔








