سی کیو سی گولڈ پولو کپ،ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے جبکہ ایچ کے نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025 کے تیسرے دن ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے جبکہ ایچ کے نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025 کے دلچسپ مقابلے جاری تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سی کیو سی گولڈ شیراز قریشی، کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ایگزیکٹو کمیٹی …

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025 کے تیسرے دن ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے جبکہ ایچ کے نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025 کے دلچسپ مقابلے جاری تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سی کیو سی گولڈ شیراز قریشی، کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری میجر امجد اور ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ماسٹر پینٹس ٹیم بلوچستان اور امپریل پولو کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے

ماسٹر پینٹس نے پہلے امپریل پولو کو 4-2 سے ہرایا،پھر ٹیم بلوچستان کو4-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،ماسٹر پینٹس کی طرف سے صوفی ہارون نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ راجہ تیمور ندیم نے سب سے زیادہ گول سکور کئے،دوسری طرف پہلا میچ ہارنے والی تینوں ٹیموں پشاور پولو کلب، گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس اور ایچ کے پولو کے درمیان بھی دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے، جن میں ایچ کے پولو نے پہلے پشاور پولو کلب کو 4-2 سے پھر گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو 5-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کل بروز جمعہ پول بی کی ٹیمیں فائنل اور سب سڈری فائنل کیلئے کھیلیں گی۔