چیئرمین پی ڈی اے ڈاکٹر سہیل منیر کا ایس ای سی پی کا دورہ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے) کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل منیر نے جمعرات کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عاکف سعید اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی۔سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عاکف سعید نے کمیشن کے ڈیجیٹل سفر کا ایک جائزہ پیش کیا جس کی قیادت …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے) کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل منیر نے جمعرات کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عاکف سعید اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی۔سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عاکف سعید نے کمیشن کے ڈیجیٹل سفر کا ایک جائزہ پیش کیا جس کی قیادت ان کے فلیگ شپ ‘لیپ پروجیکٹ’ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے خصوصی طور پر کمپنی رجسٹریشن کے عمل کے آغاز سے اختتام تک ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی جس کا مقصد پاکستان میں کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانا ہے۔ڈاکٹر سہیل منیر نے ملک بھر میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لئے پی ڈی اے کے مینڈیٹ کا خلاصہ پیش کیا اور ایس ای سی پی کا اس کے فعال کردار پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید تلاش کرنے کے لئے مستقبل قریب میں فالو اپ میٹنگز منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں