خرم شہزاد ریاض۔20نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جیوجتسونیشنل ٹیم نے چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دن ہی چار تمغے جیت لیے۔ جیو جتسو مقابلے 20 اور 21 نومبر کو منعقد ہو رہے ہیں جن میں خطے سمیت مختلف ممالک کے نمایاں ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔پہلے روز یو اے ای کی جانب سے سعید الکبیسی، سلطان حسن، عبداللہ الکبیسی اور شمسا …
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025، یو اے ای جیوجتسو ٹیم نے پہلے روز چار تمغے حاصل کر لئے

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔20نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جیوجتسونیشنل ٹیم نے چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دن ہی چار تمغے جیت لیے۔ جیو جتسو مقابلے 20 اور 21 نومبر کو منعقد ہو رہے ہیں جن میں خطے سمیت مختلف ممالک کے نمایاں ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔پہلے روز یو اے ای کی جانب سے سعید الکبیسی، سلطان حسن، عبداللہ الکبیسی اور شمسا العامری میدان میں اترے۔
شمسا العامری نے 57 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ سعید الکبیسی نے چاندی اور عبداللہ الکبیسی و سلطان حسن نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔یو اے ای جیو جتسو فیڈریشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر مبارک صالح المنہلی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی یہ کامیابی مسلسل محنت، اعلیٰ تربیت اور مضبوط تیاری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ٹیم کا یہ عمدہ سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔جیو جتسو کے مقابلے جمعہ کو دوسرے اور آخری روز بھی جاری رہیں گے، جہاں باقی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور تمغوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کریں گے۔








