خرم شہزاد ریاض۔20نومبر (اے پی پی):چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں آذربائیجان کی فینسنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ خواتین صابر ٹیم کے فائنل میں آذربائیجان اور ازبکستان آمنے سامنے تھے جہاں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آذربائیجانی ٹیم 39-38 کے معمولی فرق سے شکست کھا گئی اور یوں دوسری پوزیشن حاصل کی۔یہ مقابلہ سخت مقابلے، مہارت اور …
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025، آذربائیجانی فینسنگ ٹیم کے حصے میں چاندی کا تمغہ

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔20نومبر (اے پی پی):چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں آذربائیجان کی فینسنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ خواتین صابر ٹیم کے فائنل میں آذربائیجان اور ازبکستان آمنے سامنے تھے جہاں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آذربائیجانی ٹیم 39-38 کے معمولی فرق سے شکست کھا گئی اور یوں دوسری پوزیشن حاصل کی۔یہ مقابلہ سخت مقابلے، مہارت اور اعصاب کی جنگ کا عملی نمونہ رہا۔ آذربائیجانی کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مستقل کارکردگی دکھائی اور فائنل تک رسائی حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا۔اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہیں جہاں کھیلوں کے میدان میں مسابقت کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا پیغام بھی دیا جا رہا ہے۔








