لاہور۔20نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں کی تیاریوں کے حوالے سے جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن کا دورہ کیا،دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جمعرات کے روز ہونیوالے دورہ کے موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری بھی موجود …
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکا جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن کا دورہ
لاہور۔20نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں کی تیاریوں کے حوالے سے جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن کا دورہ کیا،دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جمعرات کے روز ہونیوالے دورہ کے موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” فائٹ فار گلوری” باکسنگ چیمپئن شپ 26 تا 29 نومبر تک لاہور میں ہوگی،جس کا انعقاد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیاجا رہا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ 38 انٹرنیشنل باکسرز مقابلوں میں حصہ لیں گے،مقابلوں کیلئے رنگ تیار ہے،پاکستان سپورٹس کے میدان میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے کہا ہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کیلئے اعزاز ہے،ایونٹ پاکستان کا مثبت عالمی تشخص اجاگر کرے گا،بین الاقوامی باکسرز کی آمد پاکستان پر عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ سیکیورٹی اور سہولیات عالمی معیار کے مطابق یقینی بنائی گئی ہیں،سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے دنیا کو قریب لانا مقصد ہے، یہ ایک فیملی ایونٹ ہوگا جس میں تفریح بھی شامل ہے،لاہور میں سیکیورٹی اور سٹیڈیم مینجمنٹ کا خصوصی پلان تشکیل دیا جا چکا ہے۔انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز ایکشن میں حصہ لیں گے،جن میں 38 غیرملکی اور6 پاکستانی باکسرز ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گے، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، میکسیکو سمیت 15 ممالک کے باکسر سمیت پاکستانی نژاد برطانوی باکسر لارا اکرام ایونٹ میں شریک ہوں گے جبکہ امریکہ کے پیٹر ڈوبسن اور اسٹیو جیفرارڈ، جرمنی کے کیون بوآکی،میکسیکو کے ایڈورڈو بائز اور جیسس ساراچو بھی مقابلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسی طرح مراکش، فرانس، نیدرلینڈز، ارجنٹینا،تھائی لینڈ سے 4،ڈومینیکن ریپبلک کے 7،جنوبی کوریا، فلپائن، گھانا اور نائیجیریا کے باکسرز بھی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ محمد وسیم، وقاص، عاصم زمان، محب اللہ، جانیہ اور کومل اخلاق پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔









