خرم شہزاد ریاض۔20نومبر (اے پی پی):چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں مراکش کی ایتھلیٹ سوکینہ حاجی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ مقابلہ پرنس فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں انہوں نے 2 منٹ 04.34 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔اس مقابلے میں بحرین کی نیلی کوریر نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ یوگنڈا کی …
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025،مراکش کی سوکینہ حاجی کا 800 میٹر میں کانسی کا تمغہ
خرم شہزاد
ریاض۔20نومبر (اے پی پی):چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں مراکش کی ایتھلیٹ سوکینہ حاجی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ مقابلہ پرنس فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں انہوں نے 2 منٹ 04.34 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔اس مقابلے میں بحرین کی نیلی کوریر نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ یوگنڈا کی حلیمہ نکایی سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ سوکینہ حاجی کی اس کامیابی کے بعد اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں مراکش کے مجموعی تمغے 20 ہو گئے ہیں جن میں 8 گولڈ، 4 سلور اور 8 برونز میڈلز شامل ہیں، جس کے ساتھ ہی مراکش موجودہ اسٹینڈنگ میں آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 21 نومبر تک جاری رہیں گے جہاں مراکش کے 76 کھلاڑی 13 مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔









