اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل بوائز اینڈ گرلز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ ماجد وسیم اور سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل احمد علی خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بوائز کی 29 ویں اور گرلز 24 ویں نیشنل چیمپئن شپ منعقد …
نیشنل بوائز اینڈ گرلز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل بوائز اینڈ گرلز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ ماجد وسیم اور سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل احمد علی خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بوائز کی 29 ویں اور گرلز 24 ویں نیشنل چیمپئن شپ منعقد ہو رہی۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں چار ایج کیٹگریز کےمقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں انڈر10، انڈر12، انڈر14 اور انڈر16 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ لڑکیوں کے مقابلے صبح سات بجے سے دن گیارہ بجے تک جبکہ لڑکوں کے مقابلے دن ایک بجے سے شام چار بجے تک منعقد ہو رہے ہیں۔ روزانہ کیٹگریز کے مقابلوں کے اختتام پر میڈلز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 23 نومبر تک جاری رہے گی۔









