بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

کولمبو ۔22نومبر (اے پی پی):بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ہفتہ کو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال وویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 …

کولمبو ۔22نومبر (اے پی پی):بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ہفتہ کو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال وویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیپال ویمنز کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

مہرین علی نے 55 بشریٰ اشرف نے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مریم جہانگیر نے 17 رمشہ شبیر نے 4 ارمین طارق نے 10 حوریہ ملک نے 4 رنز بنائے۔نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17 اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بنیتا پون نے 46 سوشما تھمنگ نے 36 رنز بنائے۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔نیپال اور بھارت بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔