مسلم امہ القدس کے معاملے میں اتحاد کا مظاہرہ کرے، صدر اردوان

انقرہ ۔ 22 اگست (اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو القدس کے معاملے میں مکمل طور پر باہمی تعاون قائم کرنا چاہیے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اردوان نے کہا کہ خاص طور پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اردن کے القدس کے مقدس مقامات کے تحفظ کے حوالے سے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے گزشتہ ماہ حرم شریف …

انقرہ ۔ 22 اگست (اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو القدس کے معاملے میں مکمل طور پر باہمی تعاون قائم کرنا چاہیے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اردوان نے کہا کہ خاص طور پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اردن کے القدس کے مقدس مقامات کے تحفظ کے حوالے سے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے گزشتہ ماہ حرم شریف کے حوالے سے رونما ہونے والے بحران کے دائرہ کار میں اہم سطح پر ڈائیلاگ اور باہمی تعاون قائم کیا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس مقدس مقام پر اس طرح کے واقعات دہرائے جائیں، اس کے لیے تمام تر مسلمانوں کو باہمی تعاون کا ماحول قائم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شاہ اردن کے ساتھ آئندہ کے ایام میں فلسطین کو دی جانے والی حمایت کے معاملات کو زیرِ غور لایا جائے گا۔

Leave a Reply