لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پریمیئر سپر کرکٹ لیگ کے سیمی فائنلز مقابلوں میں کیپٹل سٹی پولیس اورسردار گرو پ نے کامیابی حاصل کر لی ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلئے گئے پہلے میچ میں کیپیٹل سٹی پو لیس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے4کھلاڑیوں کے نقصان پر 216رنزبنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں آئی پی سی کی ساری ٹیم 130رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی ،کیپٹل سٹی پو لیس …
پریمیئر سپر کرکٹ لیگ ،کیپٹل سٹی پولیس وسردار گرو پ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پریمیئر سپر کرکٹ لیگ کے سیمی فائنلز مقابلوں میں کیپٹل سٹی پولیس اورسردار گرو پ نے کامیابی حاصل کر لی ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلئے گئے پہلے میچ میں کیپیٹل سٹی پو لیس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے4کھلاڑیوں کے نقصان پر 216رنزبنائے ۔
ہدف کے تعاقب میں آئی پی سی کی ساری ٹیم 130رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی ،کیپٹل سٹی پو لیس کے محمد آصف مین آ ف میچ قرار پائے ۔
اسی گرائو نڈ میں کھیلئے گئے دو سرے میچ میں نیٹ سول کی ٹیم نے 4کھلا ڑیوں کے نقصان پر146رنز بنا ئے جبکہ سردار گرو پ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوورز میں4کھلا ڑیو ں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔فاتح ٹیم کے حا فظ فیصل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔








