پاکستان نے ٹیم سنوکر ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مسقط۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ٹیم سنوکر ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا۔اتوار کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مسقط ،عمان میں منعقدہ آئی بی ایس ایف سنوکر ٹیم ورلڈکپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کودو کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف اور …

مسقط۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ٹیم سنوکر ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا۔اتوار کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مسقط ،عمان میں منعقدہ آئی بی ایس ایف سنوکر ٹیم ورلڈکپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کودو کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف اور اسجد اقبال نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ ٹیم کو (0-94(85)، 95(82)-17، 41-84، 100(100)-36، 104(104)-0)سےہرا کر عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔