راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ (کل) بروز منگل کو زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔ زمبابوین ٹیم آل راؤنڈر سکندر رضا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کی کمان ڈاسن شناکا سنبھالیں گے۔ قبل ازیں زمبابوے کی ٹیم سری لنکا کو شکست …
سہ ملکی ٹی 20 سیریز ،زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ (کل) بروز منگل کو زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔
زمبابوین ٹیم آل راؤنڈر سکندر رضا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کی کمان ڈاسن شناکا سنبھالیں گے۔ قبل ازیں زمبابوے کی ٹیم سری لنکا کو شکست دے چکی ہے، اسی باعث فائنل میں رسائی کے لیے یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
میچ کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سخت انتظامات کیے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر افسران نے سکیورٹی اور ٹریفک پلان کی نگرانی کی۔ سی پی او نے بتایا کہ 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے فول پروف سکیورٹی پلان کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہری کرکٹ سیریز کے دوران پرامن اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔








