ضلعی انتظامیہ اورسپورٹس آفس ملاکنڈ کےزیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس آفس ملاکنڈ کے تعاون سے منعقدہ جلالہ فٹ بال ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کی 50 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہا، جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل اور سپورٹس مین شِپ کا مظاہرہ کیا۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر …

پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس آفس ملاکنڈ کے تعاون سے منعقدہ جلالہ فٹ بال ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کی 50 ٹیموں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہا، جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل اور سپورٹس مین شِپ کا مظاہرہ کیا۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ونر اور رنر اَپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔

 

مزید خبریں