گورنر سندھ کی جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اور سلور جیتنے پر ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو مبارکباد

کراچی۔ 24 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جیولین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل اور سلور جیتنے پر پاکستان کے نامور کھلاڑی ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ …

کراچی۔ 24 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جیولین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل اور سلور جیتنے پر پاکستان کے نامور کھلاڑی ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور جذبے کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ کامیابیاں ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور یہ ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں میں حاصل ہونے والی کامیابیاں نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ پاکستانی قوم باصلاحیت، محنتی اور پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں