وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کی مذمت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی اس کارروائی سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ وہ پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ پیر کو ایکس پر اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ تین ایف سی جوانوں نے وطن کی حفاظت …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی اس کارروائی سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ وہ پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ پیر کو ایکس پر اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ تین ایف سی جوانوں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں، ان جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرکے ایک بڑے سانحہ کو ٹال دیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اﷲ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر عطاء کرے، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔