فیفا اور سعودی فنڈ کا ترقی پذیر ممالک میں فٹبال انفراسٹرکچر کے لیے ایک ارب ڈالر کا اعلان

جنیوا ۔25نومبر (اے پی پی):فیفا اور سعودی فنڈ کا ترقی پذیر ممالک میں فٹبال انفراسٹرکچر کے لیے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق فیفا اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایک ارب امریکی ڈالر تک کی رقم ترقی پذیر ممالک اور خطّوں میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کے لیے مختص کی جائے گی۔فیفا کے …

جنیوا ۔25نومبر (اے پی پی):فیفا اور سعودی فنڈ کا ترقی پذیر ممالک میں فٹبال انفراسٹرکچر کے لیے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق فیفا اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایک ارب امریکی ڈالر تک کی رقم ترقی پذیر ممالک اور خطّوں میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کے لیے مختص کی جائے گی۔فیفا کے مطابق یہ فنڈ اسٹیڈیمز کی تعمیر و مرمت اور ان سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر خرچ کیا جائے گا، تاکہ مقامی کمیونٹیز کو بہتر اسپورٹس سہولیات میسر آسکیں۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پروگرام میں ترجیح ان ترقی پذیر ممالک اور ان کی فیفا سے منسلک رکن ایسوسی ایشنز کو دی جائے گی جو فٹبال کی ترقی کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ اس اقدام سے "ترقی و مواقع کے نئے دروازے کھلیں گے اور ہر سطح پر شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے اس معاہدے کو عالمی فٹبال کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری اس بات کو یقینی بنائے گی کہ فیفا کی رکن ایسوسی ایشنز کے پاس وہ سہولیات موجود ہوں جو فٹبال کو حقیقی معنوں میں ایک عالمی کھیل بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

مزید خبریں