ریاض۔25نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فضا آتش فشاں ’’ ہیلی گوبی‘‘ کی راکھ کے اخراج سے متاثر نہیں ہوئی ۔ العربیہ اردو کے مطابق نیشنل سینٹر فار میٹرالوجی (این سی ایم ) کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا ہے کہ موسمیاتی نگرانی کی تازہ ترین تصاویر اور تجزیاتی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ہیلی گوبی آتش فشاں سے خارج ہونے …
آتش فشاں ہیلی گوبی کے اخراج نے ہماری فضا کو متاثر نہیں کیا، سعودی عرب

مزید خبریں
ریاض۔25نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فضا آتش فشاں ’’ ہیلی گوبی‘‘ کی راکھ کے اخراج سے متاثر نہیں ہوئی ۔ العربیہ اردو کے مطابق نیشنل سینٹر فار میٹرالوجی (این سی ایم ) کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا ہے کہ موسمیاتی نگرانی کی تازہ ترین تصاویر اور تجزیاتی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ہیلی گوبی آتش فشاں سے خارج ہونے والی راکھ کا سعودی عرب کی فضا پر کوئی براہ راست اثر نہیں پڑا ، سینٹر جدید قومی نظاموں کے ذریعے بادلوں کی حرکت اور موسمی مظاہر کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیٹا کی نگرانی اور اسے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں اگر کوئی مؤثر موسمیاتی مظہر موجود ہوا تو ہم ضروری اقدامات اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کریں گے۔
ا ن کا کہنا تھا کہ آتش فشاں ہیلی گوبی کے دھوئیں کے بادل مشرقی ایتھوپیا میں اٹھے تھے جس کے نتیجے میں جزیرہ نما عرب کے جنوب مغربی حصوں پر راکھ کے بڑے بادل پھیل گئے تھے، سینٹر صورتحال کا تقاضا ہونے پر کوئی انتباہ یا تازہ ترین معلومات جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ طویل عرصے سے آتش فشاں ہیلی گوبی مشرقی ایتھوپیا میں اریٹیریا کی سرحد پر پھوٹ پڑا تھا جس سے گھنے دھوئیں کے بادل ا ور لاوا نکلا، یہ بادل اب بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دریں اثنا سلفر ڈائی آکسائیڈ گیسوں اور آتش فشاں بادلوں کی وجہ سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کچھ پروازوں کے راستے بدل گئے جس کے باعث گزشتہ سہ پہر کنور سے ابوظہبی جانے والی ایک پرواز کو احمد آباد ہوائی اڈے پر اتارا گیا تھا۔








