خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، تشدد سے پاک معاشرہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، تشدد سے پاک معاشرہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی خواتین کے تحفظ اور بااختیاریت کیلئے سرگرم ہے، تشدد کا ہر واقعہ ناقابلِ قبول ہےمجرموں کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسیوں کو مزید موثر بنا رہے ہیں، تشدد کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کا معاشرتی و اخلاقی فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کیلئے معاونت اور قانونی مدد کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا،

خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے مردوں کی شمولیت بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر عورت وقار، آزادی اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

مزید خبریں