اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خوارج (فتنہ الخوارج)سے تعلق رکھنے والے بھارتی پراکسی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سپانسرڈ …
سکیورٹی فورسز کا ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن،22 خوارجی جہنم واصل کر دیے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خوارج (فتنہ الخوارج)سے تعلق رکھنے والے بھارتی پراکسی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس (سینیٹائزیشن)آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن (جو فیڈرل ایپکس کمیٹی، نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ ہے)کے تحت جاری انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








