دوحہ۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سی ای او اور ڈائریکٹر جی ایس ایم اے جون ہاف مین سےموبائل ورلڈ کانگریس 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ملاقات کی ۔ منگل کو وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں عالمی موبائل انڈسٹری کے رجحانات اور ڈیجیٹل مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرشزہ فاطمہ اور جی …
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی سی ای او اور ڈائریکٹر جی ایس ایم اے جون ہاف مین سے ملاقات، ڈیجیٹل مستقبل پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
دوحہ۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سی ای او اور ڈائریکٹر جی ایس ایم اے جون ہاف مین سےموبائل ورلڈ کانگریس 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ملاقات کی ۔
منگل کو وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں عالمی موبائل انڈسٹری کے رجحانات اور ڈیجیٹل مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرشزہ فاطمہ اور جی ایس ایم اے قیادت نے ڈیجیٹل سروسز، کنیکٹیویٹی اور ٹیک انوویشن پر بات چیت کی۔
ملاقات میں پاکستان اور جی ایس ایم اے کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن اور اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔








