اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ایران کی سپریم نیشنل سکیو رٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کا منگل کو دفتر خارجہ آمد کے موقع پر خیر مقدم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی …
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی دفتر خارجہ آمد، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے خیر مقدم کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ایران کی سپریم نیشنل سکیو رٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کا منگل کو دفتر خارجہ آمد کے موقع پر خیر مقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








