اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم، ڈیجیٹل ہنرمندی اور معاشی خود مختاری ہی اصل بااختیاری ہے،خواتین کیلئے ٹیکنالوجی کی راہیں کھولنا پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ منگل کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر …
خواتین کی تعلیم، ڈیجیٹل ہنرمندی اور معاشی خود مختاری ہی اصل بااختیاری ہے،وفاقی وزیر آئی ٹی کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم، ڈیجیٹل ہنرمندی اور معاشی خود مختاری ہی اصل بااختیاری ہے،خواتین کیلئے ٹیکنالوجی کی راہیں کھولنا پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
منگل کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین پر تشدد ایک ناقابلِ قبول سماجی اور انسانی ناانصافی ہے،پاکستان کی ہر عورت اور ہر لڑکی کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، ڈیجیٹل ہنرمندی اور معاشی خود مختاری ہی اصل بااختیاری ہے،اس برس کا موضوع’’تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہوں‘‘ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اسپیس میں ہراسگی، بلیک میلنگ اور نفرت انگیز رویوں میں اضافہ فوری اقدامات کا تقاضا کرتا ہے،نوجوان لڑکیوں اور خواتین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہماری اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین کیلئے ٹیکنالوجی کی راہیں کھولنا پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے،ڈیجیٹل تشدد کا شکار خواتین اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں،خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تشدد کے مکمل خاتمے کیلئے ہم متحد، پرعزم اور مسلسل سرگرم رہیں گے۔








