بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری دنیا بھر میں ناکام ہوئی ہے، بھارت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ، ڈاکٹر غلام نبی فائی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری دنیا بھر میں ناکام ہوئی ہے، بھارت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ڈاکٹر غلام نبی فائی 10 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔جاری بیان کے مطابق ان کا دورہ پاکستان غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی عالمی فورمز پر بھارت کی کشمیر …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری دنیا بھر میں ناکام ہوئی ہے، بھارت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ڈاکٹر غلام نبی فائی 10 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔جاری بیان کے مطابق ان کا دورہ پاکستان غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی عالمی فورمز پر بھارت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہے ہیں ،

وہ ہر فورم پر حقائق سامنے لاتے ہیں ۔ڈاکٹر غلام نبی فائی امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن اور نیویارک میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے مودی کی اصلیت اور بھارتی پالیسیوں کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی امن و انصاف کانفرنس برائے کشمیر 26 تاریخ دن دو بجے کشمیر ہائوس میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی پاکستان میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر غلام نبی فائی پاکستان قیام کے دوران کشمیر سے متعلق کانفرنسز، سیمینارز اور اہم ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے، حکومتی شخصیات، سیاسی و مذہبی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔عالمی انسانی حقوق اداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر موثر بریفنگ دیں گے۔بھارت کے ظلم، محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپائی نہیں جا سکتیں۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی کا دورہ کشمیر ایشو پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔