ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر ابوظہبی ٹی10 کی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ

ابوظہبی۔25نومبر (اے پی پی):ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا …

ابوظہبی۔25نومبر (اے پی پی):ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا ہے۔ٹرافی کی یہ شاندار نمائش شیخ زاید گرینڈ مسجد، ایمریٹس پیلس اور اس کے ساحل، لوور ابوظہبی، زاید کرکٹ سٹیڈیم، وہات الکرما، المقطا برج اور قلعہ اور ایمریٹس پیلس مرینا سمیت مقامات پر ہوئی جو ابوظہبی کی وراثت

شناخت اور جدید کشش کی مختلف جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔ 8 بین الاقوامی ٹیموں، اعلیٰ معیار کے عالمی کھلاڑیوں اور مضبوط ملکی و بین الاقوامی شمولیت کے ساتھ ابوظہبی ٹی10 عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی مضبوط پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔یہ بصری مظاہرہ ابوظہبی سپورٹس کونسل، ڈی سی ٹی ابوظہبی اور ابوظہبی کرکٹ اینڈ سپورٹس ہب کے درمیان جاری تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے جو مل کر ابوظہبی کو کھیل اور ثقافتی تجربات کے لیے ایک ممتاز مقام کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔2025 ابوظہبی ٹی10 زاید کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے اور یہ ایڈیشن شائقین کو دلچسپ لمحات، ہائی انٹینسٹی کرکٹ اور عالمی توجہ فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبریں