انٹرڈسٹرکٹ گرلز باسکٹ بال اور ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025-26 کے نتائج کا با ضابطہ اعلان

ملتان۔ 25 نومبر (اے پی پی):انٹر ڈسٹرکٹ سکولز گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025-26 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مقابلوں میں گورنمنٹ گرلزماڈل ہائر سیکنڈری سکول خانیوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز سکول ملتان دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 125/15 ایل میاں چنوں تیسری پوزیشن پر رہا۔دوسری جانب، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن …

ملتان۔ 25 نومبر (اے پی پی):انٹر ڈسٹرکٹ سکولز گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025-26 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مقابلوں میں گورنمنٹ گرلزماڈل ہائر سیکنڈری سکول خانیوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز سکول ملتان دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 125/15 ایل میاں چنوں تیسری پوزیشن پر رہا۔دوسری جانب، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیرِ اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے نتائج بھی جاری کر دئیے گئے۔

اس مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول 128/15 ایل میاں چنوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ملت ہائی سکول نیو ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ترجمان بی آئی ایس ای ملتان کے مطابق طلبہ کی جسمانی و ہمہ جہت ترقی کے لیے کھیلوں کے فروغ کا سلسلہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

مزید خبریں