ایورٹن کی انگلش پریمیئر لیگ میں پانچویں فتح ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست

لندن۔26نومبر (اے پی پی):ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد مانچسٹریونائیٹڈکو 0-1گول سے ہرا کر پانچویں فتح سمیٹ لی ۔کیرنن ڈیوسبری ہال نے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں …

لندن۔26نومبر (اے پی پی):ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد مانچسٹریونائیٹڈکو 0-1گول سے ہرا کر پانچویں فتح سمیٹ لی ۔کیرنن ڈیوسبری ہال نے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان حریف ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ایورٹن کی جانب سے کیرنن ڈیوسبری ہال نے میچ کا واحد گول 29 ویں منٹ پر سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔انگلش پریمیئر لیگ کے اس میچ میں فاتح ٹیم کے کھلاڑی کو اپنی ہی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ جھگڑنے پر ریڈ کارڈ دے کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

ایورٹن کے مڈفیلڈر اڈریسا گوئی کو اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی مائیکل کین کے ساتھ جھگڑنے پر ریڈ کارڈ دیا گیا۔17 سال بعد ایسا واقعہ پیش آیا ہے جب کسی کھلاڑی کو اپنی ہی ٹیم کے ساتھی سے جھگڑنے پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ یہ سارا واقعہ میچ کے 13ویں منٹ میں اس وقت شروع ہوا جب اڈریسا گوئی کے ایک غلط پاس کے نتیجے میں برونو فرنینڈس کا شاٹ گول پوسٹ کے قریب سے نکل گیا۔

گوئی نے بظاہر اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ مائیکل کین نے ان کے پاس تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے دینا شروع کر دیے۔میچ میں میزبان ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کوئی گول سکور نہ کر سکی۔

یہ ایورٹن کی ای پی ایل میں پانچویں فتح ہےاور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ 11ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم ای پی ایل میں سب سے زیادہ 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

مزید خبریں