خواتین باوقار لباس پہنیں، سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ جاری

ریاض ۔26نومبر (اے پی پی):سعودی وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود نےسرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کی پابندی پر زور دیتے ہوئے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق مناسب لباس کی پابندی کا اطلاق غیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین پر بھی ہوگا۔ وزارت اس حوالے سے عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے پورٹل پرتجاویز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔لباس کے حوالے سے مرد …

ریاض ۔26نومبر (اے پی پی):سعودی وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود نےسرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کی پابندی پر زور دیتے ہوئے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق مناسب لباس کی پابندی کا اطلاق غیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین پر بھی ہوگا۔

وزارت اس حوالے سے عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے پورٹل پرتجاویز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔لباس کے حوالے سے مرد کارکنوں کے لیے قومی لباس کی تجویز ہے جبکہ خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باوقار لباس اختیار کریں جو باریک اور نہ ہی چست ہو۔ضوابط میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ کارکن اور اہلکار اسلامی تعلیمات اور مملکت کی تہذیب وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوران ڈیوٹی بہترین اخلاق کا مظاہرہ اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔

ملازمین اور کاکنان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران یا کسی تقریب یا میڈیا کے پروگرام میں شرکت پر ایسے طرزعمل سے گریز کریں جس سے مذہبی رجحانات مجروح ہوں، قبائلی سوچ کو فوقیت دی جائے یا ایسے سیاسی موقف اور فکری عقائد پرعمل کریں جن سے مملکت کے موقف کو نقصان پہنچے۔

مزید خبریں