خرم شہزاد واشنگٹن ڈی سی۔26نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈراز کے طریقہ کار کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے جس کے تحت 5 دسمبر کو شریک ٹیموں کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ ٹرافی جیتنے کے لیے انہیں کس راستے پر چلنا ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل نیو یارک، نیو جرسی میں اتوار 19 جولائی 2026ء کو کھیلا جائے گا۔فیفا کی تاریخ کے پہلے 48 …
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈراز کے طریقہ کار کا اعلان

مزید خبریں
خرم شہزاد
واشنگٹن ڈی سی۔26نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈراز کے طریقہ کار کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے جس کے تحت 5 دسمبر کو شریک ٹیموں کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ ٹرافی جیتنے کے لیے انہیں کس راستے پر چلنا ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل نیو یارک، نیو جرسی میں اتوار 19 جولائی 2026ء کو کھیلا جائے گا۔فیفا کی تاریخ کے پہلے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے آغاز میں 200 دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔
اس میگا ایونٹ کے لیے 12 گروپس (ہر ایک میں چار ٹیمیں) کی تشکیل کا عمل واشنگٹن ڈی سی کے معروف جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں انجام دیا جائے گا جہاں کوالیفائیڈ اور زیر غور ٹیموں کے کوچز اور آفیشلز شریک ہوں گے۔فیفا کے اعلان کے مطابق میزبان ممالک کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ کو پوٹ 1 میں رکھا جائے گا جبکہ باقی 39 کوالیفائیڈ ٹیموں کو فیفا/کوکا کولا مینز ورلڈ رینکنگ (جاری شدہ 19 نومبر 2025ء) کے مطابق چار پوٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دو پلے آف مقامات اور یورپ کے چار پلے آف پلیس ہولڈرز کو پوٹ 4 میں شامل کیا گیا ہے۔پوٹ 1 میں کینیڈا، میکسیکو، امریکہ، سپین، ارجنٹائن ، فرانس، انگلینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈز، بیلجیم، جرمنی، پور 2 میں کروشیا، مراکش، کولمبیا، یوراگوئے، سوئٹزرلینڈ، جاپان، سینیگال، ایران، جنوبی کوریا، ایکواڈور، آسٹریا، آسٹریلیا،پوٹ 3 میں ناروے، پاناما، مصر، الجزائر، سکاٹ لینڈ، پیراگوئے، تیونس، آئیوری کوسٹ، ازبکستان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، پوٹ 4 میں اردن، کیپ وردے، گھانا، کیوراسائو، ہیٹی، نیوزی لینڈ، یورپی پلے آف A، B، C، D اور فیفا پلے آف ٹورنامنٹ 1 و 2 میں شامل ہیں۔قرعہ اندازی کا آغاز پوٹ 1 سے ہوگا جہاں ٹیمیں گروپ A سے L میں شامل کی جائیں گی،
اس کے بعد باری باری پوٹ 2، 3 اور 4 کی ٹیموں کو گروپس میں رکھا جائے گا۔میزبان ممالک کو مختلف رنگوں کی گیندوں سے مخصوص پوزیشن دی جائے گی۔ میکسیکو کو A1 (سبز)، کینیڈا کو B1 (سرخ) اور امریکہ کو D1 (نیلا) پوزیشن دی جائے گی۔ باقی ٹاپ رینکڈ ٹیمیں اپنے اپنے گروپ کی پہلی پوزیشن پر خودکار طور پر فٹ ہوں گی۔مسابقتی توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ فیفا رینکنگ کی سرفہرست چار ٹیمیں (سپین، ارجنٹائن، فرانس اور انگلینڈ) سیمی فائنلز کے مختلف راستوں میں رکھی جائیں گی تاکہ وہ فائنل سے قبل آمنے سامنے نہ آئیں۔
اصولی طور پر ہر گروپ میں ایک ہی کنفیڈریشن کی ایک سے زیادہ ٹیم شامل نہیں ہوگی، سوائے یورپی ٹیموں (یو ای ایف اے) کے جن کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو یورپی ٹیمیں شامل ہو سکتی ہیں۔فائنل ڈراز کے ایک روز بعد ہفتہ 6 دسمبر کو میچز کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا جس میں ہر میچ کے لیے سٹیڈیم اور کک آف کا وقت بھی شامل ہوگا۔ اس عمل کا مقصد دنیا بھر کے شائقین اور ٹیموں کے لیے بہتر حالات اور موافق اوقات کو یقینی بنانا ہے۔فیفا کے مطابق تفصیلی ڈراز طریقہ کار فیفا کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔








