ابوظہبی گرینڈ پری ، فارمولہ 1 کا سنسنی خیز فائنل 4 سے 7 دسمبر کو یاس مارینا سرکٹ پر ہوگا

ابوظہبی۔26نومبر (اے پی پی):ابوظہبی گرینڈ پری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، فارمولہ 1 کا سنسنی خیز فائنل 4 سے 7 دسمبر کو یاس مارینا سرکٹ پر ہوگا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق فارمولہ 1 اتحاد ایئر ویز ابو ظہبی گرینڈ پری 2025 کے آغاز میں صرف 10 دن باقی ہیں اور یاس مارینا سرکٹ پر سال کے سب سے بڑے ریسنگ ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب …

ابوظہبی۔26نومبر (اے پی پی):ابوظہبی گرینڈ پری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، فارمولہ 1 کا سنسنی خیز فائنل 4 سے 7 دسمبر کو یاس مارینا سرکٹ پر ہوگا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق فارمولہ 1 اتحاد ایئر ویز ابو ظہبی گرینڈ پری 2025 کے آغاز میں صرف 10 دن باقی ہیں اور یاس مارینا سرکٹ پر سال کے سب سے بڑے ریسنگ ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب ہیں۔

لاس ویگاس میں میکس ورسٹاپن کی فتح اور میک لارن کی ڈبل ڈسکوالیفکیشن کے بعد، چیمپئن شپ کا فیصلہ ابوظہبی میں تین بڑے ڈرائیورز کے درمیان ممکنہ مقابلے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔لینڈو نوریس، آسکر پیئستری اور میکس ورسٹاپن کے درمیان صرف 24 پوائنٹس کا فرق باقی ہے، جبکہ آخری دو ریسوں میں 58 پوائنٹس تک دستیاب ہوں گے۔

ایسے میں قوی امکان ہے کہ 4 سے 7 دسمبر تک ہونے والی سیزن کی آخری اور 24ویں ریس میں ہی عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔12 ماہ کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کے بعد اب یاس آئی لینڈ پر حتمی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، جہاں 10 ٹیمیں، 20 ڈرائیورز اور 8 عالمی شہرت یافتہ پرفارمرز شرکت کریں گے۔گزشتہ سال چار روزہ ایونٹ میں 1,92,000 شائقین شریک ہوئے تھے، جب کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2025 کا ایونٹ اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے جا رہا ہے۔اس بار 105 ممالک سے شائقین کی شرکت متوقع ہے، جو اس ایونٹ کی عالمی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں