اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی تازہ ترین رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ بدھ کو ترجمان دفتر …
پاکستان کا بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی تازہ ترین رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی تازہ ترین رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 24 نومبر 2025 کو جاری ہونے والی یہ رپورٹ ایک بار پھر بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان ماہرین کے مشاہدات کو خطرے کی گھنٹی کے ساتھ نوٹ کرتا ہے کہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں صحافیوں، طلباء اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت تقریباً 2,800 افراد کی بڑے پیمانے پر من مانی گرفتاریاں کرکے انہیں حراست میں لیا گیا ہے، سخت قانون سازی بشمول پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے مسلسل اطلاق نے غیر معینہ مدت تک اور بلاجواز حراستوں کو سہولت فراہم کی ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تشدد، حراستی اموات، غیر قانونی حراست، قانونی عمل اور خاندان سے رابطے سے انکار، تعزیری انہدام اور جبری بے دخلی، بار بار مواصلاتی بلیک آؤٹ اور آٹھ ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے سمیت پریس کی آزادی کو دبانے کے واقعات نیز کشمیریوں اور بھارت بھر میں مسلمان کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر ، زندہ جلائے جانے اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو یکساں طور پر قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نتائج کشمیری مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ بھارت بھر میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ خدشات کی تصدیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے زبردستی اقدامات بند کرے اور مقبوضہ کشمیر میں من مانی طور پر نظر بند تمام افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تمام مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن، منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
بیان میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی جابرانہ پالیسیوں کو روکے، آبادیاتی اور قانونی تبدیلیوں کو واپس لے، بنیادی آزادیوں کو بحال کرے اور بامعنی بات چیت میں خلوص نیت سے مشغول ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔








